بلوچستان میں کورونا کا ایک نیا کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد 35 ہزار 481 ہو گئی

بلوچستان میں کورونا کا ایک نیا کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد 35 ہزار 481 ہو گئی

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا کئی روز بعد ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد وائرس کے پھیلائو کی شرح صفر اعشاریہ تین چھے رہی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35,481 ہے۔ 1,459,604 افراد کی سکریننگ میں سے 502,512 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

کورونا سے اب تک 35,101 مریض صحت ہو چکے ہیں، صوبے بھر میں فعال کیسز کی تعداد 02 ہے، کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 378 ہے۔