ملتان: زندگی بچانے والی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ شروع، لواحقین کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ملتان: زندگی بچانے والی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ شروع، لواحقین کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ملتان میں محکمہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی غیر سنجیدہ کارروائیاں صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں جس کی وجہ سے ادویات ساز کمپنیوں نے 70 سے زائد ادویا ت کی سپلائی محدود کر دی ہے۔

میڈیسن مارکیٹس میں بلڈ پریشر، شوگر، کارڈیک اور زندگی بچانے والی مختلف ادویات نایاب ہو چکی ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیکل سٹورز مالکان نے نایاب ادویات کی بلیک مارکیٹنگ شروع کر دی ہے جس سے مہنگی ادویات خریدنا لواحقین کیلیے شدید مشکل ہو گیا ہے ۔

محکمہ صحت حکام کا موقف ہے کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین دائرہ اختیار میں نہیں تاہم قیمتوں میں خودساختہ اضافے کی شکایات موصول ہونے پر کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کی خانہ پوری کی کارروائیاں صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں جس کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ کے باوجود تاحال دو مقدمات ہی درج کیے گئے ہیں۔