کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں جس سے مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ڈینگی وائرس سے ضلع جنوبی اور کورنگی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوئے، ضلع وسطی میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی، ضلع وسطی 13، ضلع شرقی 10، ضلع جنوبی 3 ، ضلع ملیر 2 جبکہ ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔