کوئٹہ : کینسر، مرگی اور بخار سمیت کئی امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب

کوئٹہ : کینسر، مرگی اور بخار سمیت کئی امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے میڈیکل سٹورز میں کینسر ،مرگی ،گردے ڈائیلسز ، تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات موجود نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں سی ٹی سکین میں استعمال ہونے والا انجکشن جو عام میڈیکل سٹورز پر 3 ہزار روپے کا فروخت ہوتا تھا اب وہ انجکشن بلیک میں 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

اسی طرح عام بخار کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی پیناڈول گولی بھی کوئٹہ کے میڈیکل سٹورز میں بہت نایاب ہوچکی ہے ، کوئٹہ میں یہ ادویات نہ صرف میڈیکل سٹورز سے غائب ہیں بلکہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی دستیاب نہیں ہیں ۔