کورونا پھر قہر ڈھانے لگا، 24 گھنٹے میں 2 مریض جاں بحق، 40 نئے کیسز

کورونا پھر قہر ڈھانے لگا، 24 گھنٹے میں 2 مریض جاں بحق، 40 نئے کیسز

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 2 اموات رپورٹ ہوئیں، انتقال کرنے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 14 کیسز لاہور میں سامنے آئے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 881 ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین فیصد رہی، کورونا کے 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔