کوئٹہ : کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ انتقال کرگئی

کوئٹہ : کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ انتقال کرگئی

ہسپتال ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والی مریضہ کا تعلق افغانستان سے تھا جو عارضی طور پر کچلاک میں رہائش پذیر تھی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے 3 مصدقہ مریض زیرِ علاج ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ دنوں کے دوران دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

فاطمہ جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔