راولپنڈی : (ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1275 ہو گئی ہے ۔
محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں 67، ڈی ایچ کیو میں 43 ڈینگی کے مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 33 مقدمات درج کیے گئے اور 5 عمارتیں سیل کی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ 18 چالان ٹکٹ جاری اور 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک مجموعی طور پر 3503 مقدمات درج، 574 عمارتیں سیل، 1009چالان ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں جبکہ 57 لاکھ 65 ہزار 250 روپے کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔