پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں میں نمایاں کمی

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں میں نمایاں کمی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے، چار روز قبل تقریباً ایک دن میں 15 ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

لاہور میں 24 گھنٹے میں مزید 236 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبائی دارالحکومت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 682 تک جاپہنچی ہے ۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 4 روز قبل راوی روڈ کے گرلز سکول کے دورہ کے دوران آشوب چشم کے متاثرہ بچے دیکھ کر سکولوں میں چار روز کیلئے چھٹی کا اعلان کیا تھا۔