کوئٹہ میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق

مریض کو بخار، جسم میں تکلیف اور پلیٹ لیٹس کم ہونے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، مریض کی ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی، مریض کے اہلخانہ اسے کراچی لے گئے۔

واضح رہے کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 ہوگئی، جن میں سے 19 جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے، متاثرہ افراد میں ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ بھی شامل ہے۔