کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کانگو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کر دی۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے، وائرس میں مبتلا شخص کو 2 روز قبل جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد آج کانگو وائرس پازیٹو رپورٹ آئی، مریض کی حالت قدرے بہتر ہے، محکمہ صحت، محکمہ لائیوسٹاک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔