لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا ہے کہ نئے سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 22 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا صرف ایک مریض زیر علاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 13 ہو گئی، جن میں راولپنڈی میں ڈینگی کے 3 مریض زیر علاج ہیں ، فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 2 ہے،سرگودھا، گجرات، وہاڑی اور اوکاڑہ میں ابھی تک ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔
علی جان خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔