لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں خشک سردی سے نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔
پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن مزید 290 جبکہ لاہور میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 4390 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 19ہزار 230 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نمونیہ سے 3 بچے دم توڑگئے جبکہ لاہور میں کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا ، صوبے میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 363 تک پہنچ گئی ہے۔