لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے مزید 490 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب میں نمونیہ کیسز میں کمی نہ آسکی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ سے ایک بچہ جان کی بازی ہارگیا۔
لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 134کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ صوبے بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 392 تک پہنچ گئی ہے ، لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اوروائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیرعلاج ہیں۔