حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں کینسر، ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک ادویات بھی شامل ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی، حکومت نے لسٹ میں شامل 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود بڑھائیں گی، حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

حکام نے مزید بتایا کہ حکومت اب صرف نیشنل سینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔