کراچی کے طلبہ نے دل کی برق رفتار جانچنے کا سستا اور جدید آلہ بنا لیا

Published On 01 March,2024 09:18 pm

کراچی:(ویب ڈیسک) شہر قائد کے طلبہ نے دل کی برق رفتار جانچنے کا سستا اور جدید آلہ ایجاد کرلیا۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے بائیو میڈیکل انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی مدد آپ کے تحت دو نئی شاندار ایجادات کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلیم حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پہلی دو روزہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس میں طلبا نے اپنی ایجاد کردہ مشینیں نمائش کیلیے پیش کیں۔

ان میں سے طلبا کے ایک گروپ نے دل کی برقی رفتار کو جانچنے اور کسی خرابی کی نشاندہی کیلیے جدید مشین تیار کی، جس کا تجربہ بھی کامیاب رہا جبکہ ایک اور گروپ نے فزیو تھراپی میں بنا کسی مدد کے استعمال ہونے والی مشین تیار کی جس کے بعد مریض کو ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔