بدین :(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزارتِ صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے، ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے۔
تمام والدین سے اپیل کرتے ہوئے محکمہ صحت نے کہا کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔