پشاور:(دنیا نیوز ) وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ٹو کا افتتاح کردیا۔
وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی نے افتتاحی تقریب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہیلتھ رپورٹنگ مکینزم کو بہتر بنارہے ہیں، ایڈوانس رپورٹنگ کیلئے ڈی ایچ آئی ایس ٹو کا نفاذ ناگزیر تھا۔
سید قاسم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پانچ اضلاع میں اس سسٹم کا نفاذ کیا جارہا ہے ، جسے آئندہ چند ماہ میں مزید وسعت دی جائے گی۔