ٹھل میں بے قابوخسرہ دو معصوموں کی جان لے گیا

ٹھل میں بے قابوخسرہ دو معصوموں کی جان لے گیا

ذرائع کے طابق گائوں شیخ محمد پھوڑ میں خسرہ کے باعث خلیل احمد اور مومن پھوڑ دم توڑ گئے، محکمہ صحت کی ٹیمیں گاؤں شیخ محمد پھوڑ نہیں پہنچ سکیں۔

اہل علاقہ نے محکمہ صحت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں دیگر بچے بھی خسرہ میں مبتلا ہیں، فوری طور پر امدادی ٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ متاثرہ بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔