خسرہ کی وبا کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا بابا بلھے شاہ ہسپتال کا دورہ

Published On 29 May,2024 05:01 pm

قصور: (دنیا نیوز) ضلع میں خسرہ کی وبا کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بابا بلھے شاہ ہسپتال کا دورہ کیا۔

اپنے دورہ کے دوران پروفیسرز، ڈاکٹروں و دیگر عملہ نے بچہ وارڈ، گائنی وارڈ اور حفاظتی ٹیکہ جات روم کا بھی معائنہ کیا۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال کو جنرل ہسپتال سے لنک کر دیا گیا ہے تاکہ بچوں کو وبائی مرض خسرہ سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بروقت ویکسین اور آئسولیشن ہی خسرہ سے بچاؤ کا واحد حل ہے، بخار، جسم پر دانے نکلنے کی صورت میں فوری ہسپتال خسرہ کاؤنٹر پر آنا چاہئے۔