ملتان: خصوصی پولیو مہم کا آغاز، 10لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ملتان: خصوصی پولیو مہم کا آغاز، 10لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کاکہنا ہے کہ تین روزہ مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر قطرے پلائے جائیں گے، محکمہ صحت کی جانب سے 4 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اس حوالے سے تمام ہسپتالوں ،ڈسپنسری، بس سٹینڈ ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر خصوصی کیمپ قائم کئے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران معلومات و شکایت کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔