نیویارک : (ویب ڈیسک ) صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں برڈ فلو سے متاثرہ شخص انتقال کرگیا۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ شخص پہلے ہی صحت کے دیگر مسائل سے دوچار تھا، متاثرہ شخص میں وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
عالمی ادارہ صحت کاکہنا تھا کہ 59 سالہ شخص میکسیکو سٹی کے ہسپتال میں زیر علاج تھا، مریض کو بخار، سانس لینے میں تکلیف اور متلی تھی جس سے وہ دم توڑ گیا۔
حکام نے مزیدکہا کہ وائرس کے بارے میں فی الحال کچھ پتا نہیں چل سکا لیکن میکسیکو میں پولٹری میں اے (H5N2) کی اطلاعات ملی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ عالمی سطح پر انفلوئنزا اے (H5N2) وائرس سے انفیکشن کا پہلا لیبارٹری سے تصدیق شدہ انسانی کیس تھا۔