کوئٹہ میں مزید 3 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق، ہسپتال داخل کرا دیا گیا

Published On 08 June,2024 07:35 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مزید 3 افراد کو کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں متاثرہ مریضوں کو رواں ہفتے کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے داخل کیا گیا تھا، مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد علاج و معالجہ کا سلسلہ جاری ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں رواں ہفتے کے دوران کانگو کے 4 مصدقہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے محکمہ صحت سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو وائرس سے بچاﺅ کے لئے سہولیات فراہم کرنا مطالبہ کر دیا۔