لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 135 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کاکہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں 6، لاہور میں 18، ملتان میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شیخوپورہ میں 10، بہاولپور میں 3، فیصل آباد میں 7، گوجرانوالہ میں خسرہ کے 5 کیسز سامنے آئے جبکہ خانیوال 15، گجرات اور چنیوٹ میں 9 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔