پشاور:(ویب ڈیسک ) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ایئرکنڈیشنر چوری ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 19 ایئرکنڈیشنز ایچ ایم سی کے سٹور سےچوری ہوئے اور چوری کیے گئے ،ایئرکنڈیشنرز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ چوری میں 2 سٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کی چوری کی انکوائری کی گئی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے سٹور کیپرز کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا۔