پشاور:(دنیا نیوز) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق 24 سالہ مریضہ کو 3 روز قبل ہسپتال لایا گیا ، گیسٹرو کی مرض میں مبتلا مریضہ کوبیڈ نہ ملنے پر ای این ٹی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔
اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے مریضہ کو بروقت علاج معالجہ فراہم نہیں کیا گیا، رضیہ کے والد کی شکایت پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان ایل آر ایچ پشاور کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔