ملک بھر کے 41 اضلاع میں آج سے انسدادپولیو مہم کا آغاز

Published On 01 July,2024 08:51 am

اسلام آباد :(دنیا) ملک بھر کے 41 اضلاع میں آج سے انسدادپولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع، سندھ کے 8 اضلاع، پنجاب کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی جس کے تحت 95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ ہم پولیو ویکسی نیشن ٹیمیں شہریوں کے دروازے پر بھیج رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں۔