اوباڑو میں خسرہ سے مزید 2 بچیاں انتقال کرگئیں

اوباڑو میں خسرہ سے مزید 2 بچیاں انتقال کرگئیں

لواحقین کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بیگم اور تین سالہ نور فاطمہ خسرہ میں مبتلا تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی تحصیل بھر میں خسرہ کی وبا میں متعدد بچے مبتلا ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ وبا پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔