راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ،16 کیسزرپورٹ

Published On 11 July,2024 01:19 pm

راولپنڈی : (ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی کا ایک ایک مریض جبکہ کلر سیداں ہسپتال میں بھی تین اور ٹیکسلا ہسپتال میں دو مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ضلع بھر میں 450 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 50 مقدمات درج اور 7 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48 چالان جبکہ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں،  رواں برس مجموعی طور پرڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 253 مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے۔