صادق آباد: اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط ڈرپ لگانے سے خاتون کا بازو متاثر

صادق آباد: اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط ڈرپ لگانے سے خاتون کا بازو متاثر

اتائی ڈاکٹر نے خاتون کو تیز بخار میں ڈرپ لگائی ، ڈرپ لگنے کے بعد بازو میں سوجن آ گئی اور حالت غیر ہو گئی جبکہ آپریشن کے باوجود بازو ٹھیک نہ ہو سکا۔

بازو متاثر ہونے سے خاتون شدید تکلیف مبتلا ہے جبکہ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اتائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب اتائی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ میں خود بیمار ہوں، علاج کیلئے کراچی آیا ہوا ہوں۔

ادھر محکمہ ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے کارروائی کیلئے درخواست نہیں دی، معاملے کی انکوائری شروع کر رہے ہیں۔