بلوچستان : ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان : ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

ژوب کی یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو سے ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی۔

اس حوالے سے پی ایم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس سے اس سال 9 بچے متاثر ہو چکے، انسداد پولیو کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو سے بچنے کا سب سے مؤثر طریقہ پولیو سے بچاؤ کی متعدد ڈوز ہیں۔

کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر محمد انوار الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 6 انسداد پولیو مہم ہو چکی ہیں، بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔