ملتان:(دنیا نیوز) سی ای او ہیلتھ ملتان بھی ہنی ٹریپ کا شکار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے جنسی ہراسگی کی ویڈیو بنا کر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے پچاس لاکھ روپے مانگ لئے،سی ای او ہیلتھ نے پولیس سے مدد کیلئے رجوع کرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون اور اس کے خاوند سمیت 4 چار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی کو بے ہوش کر کے برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور بعد میں 50 لاکھ کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے اس سے قبل معروف ڈائریکٹر اور رائٹر خلیل الرحمان قمر کی ہنی ٹریپ کی خبریں زیر گردش ہیں۔