لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے مزید عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے۔
ہیپاٹائٹس ڈے پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ آسان ہے، علاج طویل اور مشکل ہے، ہیپاٹائٹس خاموش قاتل، لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ کیلئے مزید عوامی شعور اور آگاہی ناگزیر ہے، آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کا صاف پانی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، خاتمے کیلئےاجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن اور علاج کے لئے مفت ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ عوام سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہیں، ہر شہر میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانے سے ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہوگا۔