راولپنڈی : (دنیانیوز) راولپنڈی میں ایک روز کے دوران 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
راولپنڈی میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، شہر میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 7480 تک پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے 12 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے 5 مریض لائے گئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 ہزار گھروں میں سے 1217 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ، مجموعی طور پر 1676 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 502 عمارتیں سیل کی گئیں، مجموعی طور پر 1663 چالان ٹکٹ جاری کیے اور 76 لاکھ روپےسے زائد جرمانہ کیا گیا ۔