لاہور: (دنیانیوز) صوبہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 27 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 323 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 3، راولپنڈی سے 3، گوجرانوالہ اور لودھراں سے ایک، ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔