پشاور: (دنیا نیوز) صوبے میں صحت کارڈ کی بحالی پر خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان آمنے سامنے آ گئے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے صحت کارڈ معطلی سے متعلق ٹویٹ کر دی۔
وزیر صحت قاسم علی شاہ نے مشیر خزانہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ مکمل طور پر بحال ہے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وضاحت کے لئے مشیر خزانہ کو جواب دیا۔