لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، پنجاب میں پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف پورا کریں گے۔
انہوں نے اپیل کی کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو معصوم بچوں کے سنہرے خواب مفلوج کر دیتا ہے، خلوص نیت سے کام کرنے والا ہر پولیو ورکر ہیرو ہے، پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ہر فرد اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔