منکی پاکس کا خطرہ: لاہور ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات مزید سخت

منکی پاکس کا خطرہ: لاہور ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات مزید سخت

سول ایوی ایشن اتھارٹی  (سی اے اے ) کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات محکمہ صحت کے عملے کی تعداد بڑھا دی گئی، گزشتہ روز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین کیسز سامنے آنے کے بعد ملکی ایئرپورٹس پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس سے بچاؤ کے لئے سپرے کا عمل جاری ہے، تاحال ایئرپورٹ کی حدود میں منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔