رواں سال بلوچستان میں پولیو کا 13واں کیس رپورٹ

Published On 18 September,2024 11:46 pm

کوئٹہ:(ویب ڈیسک )پاکستان میں رواں سال کا 18واں جبکہ بلوچستان میں پولیو کا 13واں کیس رپورٹ ہوا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق یہ کوئٹہ سے رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں رواں سال اب تک مجموعی 13 پولیو کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ، بلوچستان کے بعض علاقوں میں پولیو مہم میں خلل نے وائرس کے پھیلاؤ کو موقع دیا، پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو دُگنا کر رہے ہیں، پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ہر بچے تک پہنچانا بے حد ضروری ہے۔

فوکل پرسن وزیراعظم  نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، والدین سے اپیل ہےکہ وہ 5 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے