اسلام آباد :(دنیا نیوز) برازیل پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو 6ملین پولیو ویکسین کی خوراکیں بطور عطیہ دے گا۔
برازیل کے سفیر مسٹر اولنتھوئیرا نے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور اس عزم کا ارادہ کیا گیا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے مضبوط تعلقات ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برازیل پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو 6ملین پولیو ویکسین کی خوراکیں بطور عطیہ دے گا، دونوں ممالک میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے کام کر سکتے ہیں۔