پنجاب : ڈینگی سے گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال، 140 کیسزرپورٹ

پنجاب : ڈینگی سے گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال، 140 کیسزرپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 123 مریض سامنے آئے جبکہ ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 7 ، اٹک 3 جبکہ فیصل آباد سے 2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ چکوال، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، پاکپتن اور لیہ سے ایک ،ایک ڈینگی  کیس رپورٹ ہوئے۔ 

ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتہ میں 883 جبکہ رواں سال اب تک 5277 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔