ڈینگی کے وار، پنجاب بھر میں مزید 162 کیسز سامنے آگئے

ڈینگی کے وار، پنجاب بھر میں مزید 162 کیسز سامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 133 ،لاہور سے ڈینگی کے 7کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد 5، اٹک 4، چکوال 3 اور شیخوپورہ سے 2 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ، جہلم، قصور، لودھراں، گجرات، خوشاب، لیہ اور نارووال سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک ہفتہ میں 972 جبکہ رواں سال اب تک 5756 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔