پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق میں صوبے میں ایک ہفتہ میں 750 جبکہ رواں سال اب تک 6901 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 59 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور، چکوال، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔