ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 8 ہو گئی

ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 8 ہو گئی

قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور خیبرپختونخوا سے اس سال پولیو کا یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خیال رہے اس سال کی دوسری ملک گیر پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔

انسداد پولیو حکام کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کےساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے اور چھبیس مئی سے یکم جون تک تسری ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔