کشمور میں نامعلوم بیماری نے چار معصوم جانیں نگل لیں

کشمور میں نامعلوم بیماری نے چار معصوم جانیں نگل لیں

ذرائع کے مطابق گاؤں عطا محمد کھوسہ میں نامعلوم بیماری نمودار ہوئی جس سے ایک ہفتے میں چار معصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں،جب ایک خاندان کے دو بھائی کے انتقال کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

جاں بحق بچوں میں ارشاد علی، عرفان علی سولنگی شامل ہیں جن کے ورثا کا کہنا ہے کہ دنوں بھائیوں کی 24گھنٹوں کے اندر پراسرار بیماری سے موت ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا گلا خراب ہوتا ہے اور ایک ہی دن میں حالت بگڑ جاتی ہے، اب تک دیگر متاثرین میں صدام حسین اور سارا بی بی سولنگی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ گاؤں میں پہنچ گئی جب کہ طبی ماہرین صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔