صحت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ہیلتھ کیئر کمیشن کی جولائی 2018 سے جنوری 2026 کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
پرفارمنس رپورٹ وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ کو بھیج دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کئے گئے جبکہ 12 ہزار 130 غیر قانونی مراکز سیل کئے گئے۔
علاوہ ازیں 4 ہزار 838 مراکز ڈی سیل کیے گئے جبکہ 26 ہزار 891 عطائیت کے خلاف ڈرائیوز اور وزٹس مکمل کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کل 13 ہزار 796 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس رجسٹرڈ کئے گئے جن میں 12 ہزار 154 نجی اور 1642 سرکاری ادارے شامل ہیں، تاہم 64 فیصد شکایات حل، 36 فیصد کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔