مریم نواز کا کڈنی ڈے پر خصوصی پیغام: عطیہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین

مریم نواز کا کڈنی ڈے پر خصوصی پیغام: عطیہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین

مریم نواز شریف نے گردے عطیہ کرنے والے تمام افراد کے جذبے کو سراہا اور انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، بنیادی نگہداشت کے معالجین کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی مدد کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صاف پانی پینا، ورزش کرنا اور صحت بخش خوراک اختیار کرنا گردے کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کڈنی ڈے صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا، اور گردوں کی باقاعدہ جانچ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے اور گردوں کے فیل ہونے اور دیگر پیچیدگیوں کے علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں گردوں کے مریضوں کے لیے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور گردوں کے پیچیدہ امراض کے مستند علاج کے لیے ٹرانسپلانٹ کارڈ مہیا کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے سالانہ علاج کی حد بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے، جس سے ہزاروں مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی محنت اور لگن کو بھی سراہا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلسز سروسز کو نجی شعبے کے تعاون سے بہتر بنایا جا رہا ہے اور جدید مشینری فراہم کی جا رہی ہے، گردوں کے مریضوں کو مالی بوجھ سے آزاد کرنے کے لیے فری ڈائیلسز پروگرام شروع کیا گیا ہے اور یہ اقدامات صحت مند اور بھرپور زندگی کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔