لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو سکینڈل: معطل ڈاکٹروں کی جگہ نئی تعیناتیاں

لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو سکینڈل: معطل ڈاکٹروں کی جگہ نئی تعیناتیاں

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حنا منیر بٹ کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جبکہ پروفیسر آف گائنی ڈاکٹر فرزانہ لطیف کو نواز شریف میڈیکل کالج گجرات سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح سینئر رجسٹرار انستھیزیا ڈاکٹر رابعہ سرور کو سروسز ہسپتال سے، ڈاکٹر صبا قمر کو سر گنگارام ہسپتال سے، اور ڈاکٹر صائقہ یاسمین کو سروسز ہسپتال سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے تعینات ہونے والے تمام ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں اور آج ہی اپنی پوسٹنگ کی جگہ پر رپورٹ کریں۔