صحت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ایم اینڈ ڈی سی بغیر لائسنس ہاؤس جاب کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گیا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے ہاؤس جاب میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں، پی ایم اینڈ ڈی سی نے بغیر عبوری لائسنس داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔
ہدایات کے مطابق تمام میڈیکل و ڈینٹل ادارے بغیر لائسنس کسی کو ہاؤس جاب نہ دیں، ہاؤس جاب کیلئے عبوری لائسنس یا آن لائن درخواست کی تصدیق لازم ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ ہسپتالوں اور اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔