امریکی صدر نے قوت سماعت سے محروم افراد کے علاج کیلئے دوا کی منظوری دیدی

امریکی صدر نے قوت سماعت سے محروم افراد کے علاج کیلئے دوا کی منظوری دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قوت سماعت سے محروم افراد کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، جین تھراپی کے ذریعے قوت سماعت سے محروم افراد کا علاج کیا جا سکے گا، اڑھائی سال کے بچے کا نئے طریقے سے علاج کیا گیا اب وہ سن سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جو صحت سے متعلق اقدام کیا یقیناً فیک نیوز بھی خوش ہوگا، وزن کم کرنے والی ادویات کی قیمتیں بھی بہت کم کی گئی ہیں، 17فارماسیوٹیکل کمپنیاں امریکا میں سب سے کم قیمت پر ادویات فروخت کریں گی۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا میری بے چینی سے متعلق غلط بیانی کر رہا ہے، جھوٹا پراپیگنڈا کرنے کی وجہ سے میڈیا اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔