صحت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) میڈیکل طلبہ میں خودکشی اور ذہنی دباؤ کے بڑھتے کیسز، پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ سکریننگ پروٹوکول لازمی قرار دے دیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز کیلئے ہدایات جاری کر دیں، طلبہ اور فیکلٹی کی ذہنی صحت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
صدر پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ داخلے کے وقت اور سالانہ بنیاد پر ذہنی صحت چیک ہو گی، باقاعدہ سکریننگ، ذہنی مسائل کی بروقت نشاندہی اور علاج یقینی بنائیں گے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق اداروں میں ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اور کونسلنگ سیکشن قائم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ و اساتذہ کو ماہرین نفسیات کے پاس ریفر کیا جائے۔
مؤثر کونسلنگ اور اسکریننگ سے تعلیمی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر ہوگی، ادارے خفیہ اور معیاری نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کیلئے مکمل سہولیات اور سٹاف رکھیں۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ادارے فوری عملدرآمد یقینی بنائیں، تاخیر برداشت نہیں ہو گی۔